منگلورو 30 / اکتوبر (ایس او نیوز) سورتکل ٹول گیٹ ہٹاو نعرے کے ساتھ 28 اکتوبر کو شروع ہونے والا دن اور رات کا مسلسل دھرنا اب تیسرے دن میں داخل ہوگیا۔
سنیچر کو دھرنے کے دوسرے دن کانگریس کی خواتین مورچہ سے تعلق رکھنے والی اراکین اس میں شامل ہوگئیں ۔ دھرنے پر بیٹھی خواتین نے ریاستی گیت اور دیش بھکتی گیت گاتی رہیں ۔ مہیلا کانگریس کی ضلع صدر شالیٹ پنٹو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عارضی طور پر صرف 6 مہینے کی مدت کے لئے قائم کیے گئے سورتکل ٹول گیٹ کو اب 6 سال گزرنے کے بعد بھی حکومت اور عوامی منتخب نمائندے ہٹانے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ اس ٹول گیٹ کی وجہ سے منگلورو اور اڈپی ضلع کے ٹیکسی والوں ، سیاحوں ، بس مالکوں اور عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس موقع کانگریس مہیلا مورچہ کی ششی کلا پدمانابھ ، چندریکا ، چندرکلا جوگی ، سریکھا چندرہاس ، اوشا شرت، سنیتا لوبو، جیوتی مینن ، تسلینا وغیرہ موجود تھیں ۔